۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
وحدت المسلمین پاکستان پریس کانفرنس

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے علماء کرام اور تنظیمی ذمہ داران کے ہمراہ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اغیار کی غلامی سے بیزار ہے اور وطنِ عزیز کو ایک آزاد اور خودمختار ملک دیکھنا چاہتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے علماء کرام اور تنظیمی ذمہ داران کے ہمراہ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اغیار کی غلامی سے بیزار ہے اور وطنِ عزیز کو ایک آزاد اور خودمختار ملک دیکھنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، مجلس علمائے شیعہ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر علوی، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے صدر علامہ وسیم معصومی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سید دلاور رضا زیدی، برادر آصف رضا، برادر محمود الحسن اور برادر سخاوت حسین بھی پریس کانفرنس میں شریک تھے۔

پاکستان کی قوم اغیار کی غلامی سے بیزار ہے اور وطنِ عزیز کو ایک آزاد اور خود مختار ملک دیکھنا چاہتی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستانی قوم اغیار کی غلامی سے بیزار ہے اور پاک وطن کو ایک آزاد اور خودمختار ملک دیکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطنِ عزیز پاکستان امریکہ کی کالونی نہیں یہ 22 کروڑ غیرت مند مسلمانوں کا ملک ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا یہ اصولی مؤقف ہے کہ امریکہ شیطان بزرگ ہے اور اس کی وطن عزیز پاکستان میں مبینہ مداخلت قابل مذمت ہے۔ ہم ملکی استقلال آزادی اور تعمیر و ترقی کے حامی ہیں۔

پاکستان کی قوم اغیار کی غلامی سے بیزار ہے اور وطنِ عزیز کو ایک آزاد اور خود مختار ملک دیکھنا چاہتی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

علامہ مقصود علی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں نصاب تعلیم سے متعلق ملت جعفریہ کے تحفظات دور کریں اور متنازعہ نصاب تعلیم کو زبردستی مسلط کرنے سے اجتناب کریں۔ پاکستان میں بسنے والے سات کروڑ شیعہ مسلمان ملک کی دوسری بڑی اکثریت ہیں ان کو دیوار سے لگانے کا عمل ناقابل قبول ہے۔

پاکستان کی قوم اغیار کی غلامی سے بیزار ہے اور وطنِ عزیز کو ایک آزاد اور خود مختار ملک دیکھنا چاہتی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے عزاداروں کے خلاف ناجائز مقدمات درج کئے حکومت ان مقدمات کو واپس لیتے ہوئے آئندہ ایسے ناجائز مقدمات سے پرہیز کرے۔

پاکستان کی قوم اغیار کی غلامی سے بیزار ہے اور وطنِ عزیز کو ایک آزاد اور خود مختار ملک دیکھنا چاہتی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .